Hum News Downsizing 73

ہم نیوز میں چھانٹیاں شروع

ہم نیٹ ورک کا نیوزچینل ،ہم نیوز جس کے آن ائر آنے میں ابھی کافی دن ہیں لیکن آنے سے پہلے ہی یہاں کارکنوں کو نکالنے جانے کا عمل شروع ہوگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے یہاں سے تین لڑکیوں اور ایک کیمرہ مین کو فارغ کیاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق اتفاق سے یہ چاروں انٹرنی تھے، انہیں کہاگیا کہ آپ کے کام سے  مطمئین نہیں اس لئے آپ کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔۔ان چاروں نے کراچی سے اسلام آباد جاکر  ٹریننگ بھی کی تھی۔۔ پپو کے مطابق پروگرامنگ سے اہم عہدے پر فائز شمس الحق کاظمی نے استعفا دے دیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ان کے استعفے کی وجہ یہ بنی کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ہم نیوز والے چاہ کیا رہے ہیں، اس لئے انہوں نے مزید سرکھپانے کے بجائے ٹینشن فری ہونے کا سوچا۔۔۔پپو کے مطابق شمس کاظمی کو عدنان اعوان کی ٹیم کا اہم ستون سمجھا جاتا تھا۔۔اس استعفے سے لگتا ہے کہ عدنان اعوان کو بھی سائیڈ لائن پر کردیاگیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں