geo ramzan transmission sold in 40 carores 19

جیو کی رمضان ٹرانسمیشن 40 کروڑ میں سیل۔۔۔۔

جیونیوز کی رمضان ٹرانسمشین ابھی سے چالیس کروڑ روپے میں فروخت کردی گئی ہے جس کے بعد اسے خریدنے والے اپنی مرضی کے اینکرز کے ساتھ جیونیوز کا ائرٹائم لے کر اسے چلائیں گے لیکن اس کے تمام کانٹینٹ کی ذمہ داری جیونیوز پر ہی ہوگی وہی اس پہ بھی نظر رکھیں گے کہ کیا چل رہا ہے اور کیا نہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے سحری ٹرانسمیشن کے لئے جنید اقبال کو فائنل کرلیاگیا ہے جب کہ افطار ٹرانسمیشن کے لئے اینکرز کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔۔۔۔ پپو کا کہا ہے کہ جیونیوز نے رمضان آنے سے پہلے ہی خوب اچھی طرح کمالیا ہے۔۔ اتنا تو عامر لیاقت نے انہیں کبھی کماکر نہیں دیا تھا۔۔۔ پپو کے مطابق جیونیوز کی رمضان ٹرانسمیشن خریدنے والے بہت کاروباری اور کمرشل ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ چالیس کروڑ دینے کے بعد کس طرح سے مزید کمایاجاسکتا  ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں