dawn job alert 49

Dawn News JOB Alert

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی (کراچی) میں انٹری لیول پر اسسٹنٹ ملٹی میڈیا پروڈیوسرز (سب ایڈیٹرز) کی آسامیاں موجود ہیں۔

ان آسامیوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو منتخب ہونے پر صبح 7:00 سے 3:00، 9:00 سے 5:00، شام 5:00 سے رات 1:00 اور رات 1:00سے صبح 7:00 کی شفٹس میں کام کرنا ہوگا۔

خواتین امیدواروں کے لیے آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع موجود ہیں۔

منتخب ہونے والوں کی ذمہ داری میں خبروں کی تلاش، تصدیق، مانیٹرنگ، خبروں کی ایڈیٹنگ کے ساتھ اس میں اضافی معلومات شامل کرنا، اشاعت اور سوشل میڈیا کے ذریعے قارئین تک پہنچانا شامل ہوگا، اسی حوالے سے امیدواروں کی مہارت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے کا خصوصی ٹیسٹ ہوگا، ترجمہ کرنے کی صلاحیت لازمی ہے، اس کے بغیر منتخب نہیں کیا جائے گا۔

یہ انٹری لیول پوزیشن ہے، تاہم کام کا تجربہ اور/یا صحافت کی ڈگری رکھنے والے قابل ترجیح ہوں گے۔

اگر آپ مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں تو اپنی سی وی درج ذیل ای میل ایڈریسز پر ارسال کریں۔

work@dawn.com , waqarmuhdkhan@gmail.com

ای میل کے سبجیکٹ میں URDU DESK لکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں