BOL Worker Action Commettiee KArachi active again 50

بول ورکرز ایکشن کمیٹی کراچی بھی سرگرم۔۔۔

بول ورکرز ایکشن کمیٹی نے کراچی کے ایک ہوٹل میں اہم اجلاس کیا۔۔ جہاں دوہزار پندرہ کے بول والاز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ اجلاس میں بول والاز کے واجبات کے  ایک نکاتی ایجنڈے پر بول والاز نے صلاح مشورے کئے۔۔ اجلاس میں طے پایا کہ بول ورکرز ایکشن کمیٹی کراچی واجبات کے معاملے میں پوری طرح بول ورکرز ایکشن کمیٹی پاکستان کے اعلان کردہ لائحہ عمل پر کام کرے گی۔۔ بول ورکرز ایکشن کمیٹی کراچی نے بہت جلد کراچی پریس کلب پر احتجاج کا پروگرام بھی طے کیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔۔ جب کہ کراچی کمیٹی نے بول والاز کے واجبات کیلئے آواز اٹھانے پر کے یو جے دستور سے اظہار تشکر بھی کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کراچی پریس کلب سمیت دیگر صحافتی تنظیمیں بھی اس حوالے سے بول ورکرز کو ان کا حق دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں