BOL Dues Karachi Press Club 19

بول والاز کے واجبات کراچی پریس کلب نے جوائنٹ کمیٹی بنادی

بول والاز کے واجبات کراچی پریس کلب نے جوائنٹ کمیٹی بنادی

BOL Dues Karachi Press Clubکراچی پریس کلب میں تمام صحافی تنظیموں کا اجلاس سیکریٹری پریس کلب مقصودیوسفی کی زیرصدارت ہو ا جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تینوں گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں میں مختلف ٹی وی چینلزسے صحافیوں کے بلاجواز برطرفیوں، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جہدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تمام گروپوں کے صدور،جنرل سیکریٹریز سمیت پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن اور کیمرامین ایسوسی ایشن کے صدور اورجنرل سیکریٹریز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کوارڈینیٹر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ہوں گے۔ اجلاس میں جاگ ٹی وی سے صحافیوں کی برطرفیوں، سیون نیوز اور کیپٹل ٹی میں تنخواہوں میں تاخیر اور بول ٹی وی کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی کی سخت مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے نائب صدر منہاج الرب، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل ایوب جان سرہندی ، کے یو جے کے صدر حسن منصور، کے یو جے دستور کے قائم مقام صدر ثاقب صغیر، جنرل سیکریٹری حامد الرحمن ، پی ایف یو جے کے رکن مرکزی مجلس عاملہ سعید جان بلوچ، پی ایف یو جے دستور کے نائب صدر افسر عمران، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شعیب احمد، رکن مرکزی مجلس عاملہ پی ایف یو جے جاوید اصغر چوہدری، رکن مرکزی مجلس عاملہ پی ایف یو جے دستور طارق ابولحسن،کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان، رکن مجلس عاملہ کراچی پریس کلب لیاقت علی خان،سابق صدر کراچی پریس کلب طاہر حسن خان، سابق سیکریٹری علاء ا لدین خانزادہ، سابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے خورشید عباسی، صدر پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن سید حامد حسین اور سیکریٹری جنرل کیمرامین ایسوسی ایشن شہادت بلوچ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں